الوداع پارلیمنٹ، ضمیر کی آواز پر فیصلہ، ایوان میں رہنے کی خواہش نہیں: مینگل

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اپنے ضمیر کی آواز پر فیصلہ کیا،ایوان میں رہنے کاخواہشمند نہیں،بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل نے دبئی روانگی سے قبل پارلیمنٹ کو الوداع کہہ دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پراپنے پیغام میں اختر مینگل نے پارلیمنٹ کو الوداع کہتے ہوئے لکھا تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا، میں پارلیمنٹ میں رہنے کا خواہشمند نہیں، سیاسی جماعتیں سمجھتی ہیں وہ مجھ سے معافی مانگ کر راضی کر سکتی ہیں،سیاسی جماعتیں ،حکومت میری بجائے بلوچ عوام سے معافی مانگےں، میں صرف اختر مینگل نہیں بلکہ عوام کا حصہ ہوں، بلوچ عوام سے صلح کرنے والے مجھ سے صلح کریں گے، میری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں۔

اختر مینگل نے کہا ضمیر کی آواز پر پارلیمنٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ، بلوچستان کے مسئلے پر سیاسی جماعتوں ،حکومتوں کو سمجھانے کی بہت کوشش کی، بلوچ عوام کےساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا بوجھ ختم کرنے کیلئے پاکستان آیا، اب آزاد ہوں،امید ہے بہت دیر ہونے سے پہلے دوسروں کواحساس ہو جائے گا، پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہوئی تو دوبارہ ملیں گے۔