190 ملین پاونڈزریفرنس ،بشریٰ کی بریت درخواست پر فیصلہ لٹک گیا

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)190 ملین پاونڈزریفرنس میں بشریٰ کی بریت درخواست پر فیصلہ لٹک گیا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، عمران،بشریٰ کو پیش کیا گیا، ریفرنس کے اہم ترین گواہ تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر جرح کی گئی، وکلا صفائی کل میاں عمر ندیم پر مزید جرح کریں گے،عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا بشریٰ کی درخواست بریت پر فیصلہ ریفرنس کے فیصلے کےساتھ ہی سنایا جائے گا۔