پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (مشرق نیوز) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔

اجلاس میں قانون سازی کیلئے متعدد بلز پیش ہوں گے، یہ بلز سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور نہیں ہو سکے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس کی طلبی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن تھوڑی دیر میں جاری ہو گا۔