آرمی چیف کی کاوشیں،پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا:فیصل واوڈا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاہے آرمی چیف کے اپنے ہی ادارے میں انصاف پر مبنی فیصلوں کے سبب پاکستان کو اب ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر بیان میں فیصل واوڈا نے کہا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کاوش اور ایس آئی ایف سی کے تحت رواں ماہ پاکستان کیلئے کئی برس بعد اچھی خبر سامنے آئے گی، کاش سیاسی لیڈرز اور آئینی و قانونی کرسیوں پر بیٹھنے والے ایسا پہلے کرلیتے تو پاکستان ترقی کرکے کہاں سے کہاں پہنچ جاتا۔