اسلام آباد،کوئٹہ:(بیورورپورٹ)سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دےدیا۔
پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا میں قومی اسمبلی سے استعفے کا اعلان کرتا ہوں، میں اپنے لوگوں کےلئے کچھ نہیں کرسکا،میں ریاست، صدر، وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اعلان کرتا ہوں یہ لوگ بلوچستان کے مسئلے کو سمجھ نہیں سکے، آباو اجداد نے عزت سے بات کرنا سیکھایا، ملک میں حکومت نام کی رہ گئی،پاکستان میں سیاست سے بہتر ہے پکوڑے کی دکان لگالوں۔
سربراہ بی این پی مینگل نے کہا بلوچستان میں بہت سے لوگوں کا خون بہہ چکا ، مسئلے پر سب کو اکٹھا ہونا چاہیے، مسئلے پر اجلاس بلانا چاہیے تھا ،جب بھی مسئلے پر بات شروع کو تو بلیک آوٹ کر دیا جاتا ہے، میری باتوں پر اگر آپ کو اختلاف ہے تو میری باتیں تحمل سے سنیں، اگر پھر بھی میری باتیں غلط لگیں تو مجھے ہر سزا قبول ہے، مجھے بے شک پارلیمنٹ کے باہر انکاو¿نٹر کردیں یا مار دیں لیکن بات تو سنیں ہمارے ساتھ کوئی بھی نہیں ور نہ کوئی بات سنتا ہے،آئین کے بنانے والے نہ خود کو بچا سکے نہ آئین کو بچا سکے۔
اسمبلی رکنیت سے مستعفی،سیاست سے بہتر ہے پکوڑے کی دکان لگالوں:اختر مینگل
















