اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد میں بغیر اجازت جلسہ کرنے یا شرکت پر 3 سال قید ہوگی ،سینٹ کمیٹی نے بل منظور کرلیا۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے بل پر بحث کرتے ہوئے کہا بل اسلام آباد کی حد تک ہے، شہر میں کنٹینرز لگے ،لوگ پریشان ہیں،چیئرمین کمیٹی فیصل سلیم نے کہا قوانین موجود ہیں نیا بل لانے کا مقصد کیا ہے۔
سلیم ایچ مانڈوی والا نے کہا جلسے جلوسوں کو قانون کے تحت لانا چاہتے ہیں،سینیٹر سیف اَبڑو نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا مرد مومن مردحق نے 58-2بی ایک شق ڈالی ،اس ایک شق کی وجہ سے دو دہائیوں تک سسٹم تباہ ہوتا رہا، نئے بل کو لانے سے قبل دیکھا جائے موجودہ قانون کیا کہتا ہے۔
فیصل سبزواری نے کہا سیاسی جماعتوں کے علاوہ مذہبی جتھے بھی آجاتے ہیں، اس کے بعد لوگ عدالتوں میں چلے جاتے ہیں،چیئرمین کمیٹی نے کہا سیاسی جماعتیں تو باقاعدہ اجازت لے کر ہی ان جگہوں پر جاتی ہیں جو بغیر این او سی کے جاتے ہیں ان کیلئے تو قانون پہلے سے موجود ہے۔
اجلاس کے دوران سینیٹر سیف ابڑو اور سینیٹر شہادت اعوان میں شدید تلخ کلامی ہوئی پلوشہ خان اور عمرفاروق نے بیچ بچاو¿ کرایا ،کمیٹی نے بل کو 6 ایک ووٹوں کی برتری سے منظور کرلیا ۔
دریں اثنا وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایاملک میں دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں میں ملوث اکثریت ان لوگوں کی ہے جو معاہدے کے تحت چھوڑے گئے یہ لوگ افغانستان میں بیٹھ کرکارروائیاں کررہے ہیں۔
اسلام آباد میں بغیر اجازت جلسہ ،شرکت پر 3 سال قید ،بل سینٹ کمیٹی سے منظور
















