لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا خیبر پختونخوا میں کرپشن اور اقرباءپروری کےخلاف آوازیں تحریک انصاف کے اندر سے اٹھ رہی ہیں، جو فنڈز کے پی کے عوام پر خرچ ہونے وہ ریوڑیوں کی طرح آپس میں بانٹے جا رہے ہیں، عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا یہ منہ اور مسور کی دال، نواز شریف آپ کے لیڈر کا نام لینا بھی مناسب نہیں سمجھتے، سیاسی یتیموں کا ٹولہ از خود ہی خیالی پلاو بنا رہا ہے،صوبائی وزیر نے کہا مذاکرات کےلئے آپکے لیڈر مرے جارہے ہیں ہمیں کوئی دلچسپی نہیں، بانی پی ٹی آئی ڈیڑھ سال سے نوازشریف کی منتیں ترلے کررہے ہیں، نواز شریف کی سیاست، ویژن اور مشن صرف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے، عمران خان کےساتھ کسی جماعت کا سیاسی لیڈر بیٹھنا بھی مناسب نہیں سمجھتا، بانی پی ٹی آئی مفاد پرست، احسان فراموش اور محسن کش انسان ہے، جو شخص اپنے محسنوں کو میر جعفر کے القابات دیتا ہے اس پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں، نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست آپ جیسے نو مولود بونے سمجھنے سے قاصر ہیں،وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا خیبر پختونخوا کے 9 مئی کا اشتہاری مراد سعید بیرون ملک بیٹھ کے حکومتی فیصلے کر رہا ہے کہ کس کو کابینہ میں رکھنا اور کس کو نکالنا ہے؟ یہ اب مراد سعید علی امین گنڈاپور کو بتارہا ، علی امین گنڈاپور عثمان بزدار پارٹ ٹو بن چکے ہیں۔
پختونخوا میں کرپشن، اقرباپروری کیخلاف آوازیں پی ٹی آئی کے اندر سے اٹھ رہی ہیں: عظمیٰ بخاری
















