سیو غزہ مہم کے رہنماسابق سینیٹر مشتاق احمد ،اہلیہ اور تمام گرفتار افراد رہا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پولیس نے سیو غزہ مہم کے رہنماسابق سینیٹر مشتاق احمد اور اہلیہ کو رہا کر دیا ،اسلام آباد پولیس کے مطابق جماعت اسلامی قیادت کے رابطے کے بعد گرفتار افراد کو رہا کیا گیا۔

رہائی پانے والوں میں رضا کار بھی شامل ہیں،دفعہ 144 کے باعث کسی بھی جماعت یا گروہ کو احتجاج کی اجازت نہیں ۔