خیرات نہیں چاہیے،سستی بجلی کیلئےگھروں سے نکلنا پڑےگا، نعیم الرحمن

لاہور: (اپنے نمائندے سے) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بادشاہ سلامت سن لے !خیرات نہیں چاہیے،بل بم بن کر گر رہے ہیں،سستی بجلی کےلئے عوام کو گھروں سے نکلنا پڑے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا بجلی کا بل مکان کے کرائے سے زیادہ آتا ہے، حکمران طبقے نے ہر حکومت میں آئی پی پیز بنائیں، بجلی بنانے والے اداروں کو نجی شعبے میں دیا گیا، آئی پی پیز پاور پلانٹ مہنگی بجلی بنانے کیلئے دیئے گئے، ن لیگ، پیپلز پارٹی ،پی ٹی آئی نے ہر دور میں آئی پی پیز سے معاہدے کئے، دائیں ، بائیں اے ٹی ایم ہوں تو اکیلا بندہ کیا کرے گا،اپنی سوچ، طرز سیاست اور ہر چیز پر سوچنے کی ضرورت ہے،بدقسمتی سے وہ پاکستان نہیں بن سکا جس کی تمنا تھی، ملک بھر میںلاکھوں بچوں کو مفت آئی ٹی کورسز کرائیں گے،حکومتیں کسی چیز کو مینج کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں، گورننس ٹھیک نہ ہو تو کوئی بھی چیز مینج نہیں کر سکتے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاپاکستان میں سیاستدانوں کی صورت میں حکمران طبقہ برسراقتدار ہے، حکمران طبقہ زیادہ تر وڈیرے اور جاگیر دار ہیں،2 کروڑ 62 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، بچوں کو پڑھانا مشکل ہے، معیشت کسی اور نہیں پورے حکمران طبقے نے خراب کی،ملکی حالات جاہلوں نہیں، پڑھے لکھے لوگوں نے خراب کئے، 74 فیصد نوجوان کہتے ہیں پاکستان میں نہیں رہنا، تھانوں میں رشوت کا نظام اوپر تک چلتا ہے، بچوں کے جسموں میں منشیات کی صورت میں زہر اتارا جارہا ہے،حافظ نعیم الرحمن نے کہا مایوس ہو کر گھر بیٹھ گئے تو بجلی، گیس مزید مہنگی اور خیرات دیں گے،آئی پی پیز کی اپنی کیپسٹی پیمنٹ بند کریں، خیرات نہیں اپنا حق چاہیے۔