کراچی: (بیورورپورٹ) طوفان” اسنی“ کا رخ تبدیل، مغرب کی طرف گامزن ،سمندر میں ہی کمزور پڑ نے کی امید،کراچی سے فاصلہ مزید بڑھ گیا،محکمہ موسمیات نے ٹراپیکل سائیکلون کا 9 واں الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان شمال مغربی بحیرہ عرب میں موجود ہے،جنوب مشرق میں موجود سمندری طوفان جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے،طوفان سمندر میں ہی کمزور پڑ جانے کی توقع ہے، طوفان کے زیر اثر اورماڑہ، پسنی، گوادر، جیوانی اور تربت میں گرج چمک تیز ہواو¿ں کےساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان ہے، 60 سے 70 کلومیٹر کی رفتار سے ہوا چل سکتی ہے،انتظامیہ نے بلوچستان کے ماہی گیروں اور شہریوں کو سمندر کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
طوفان کا رخ تبدیل، مغرب کی طرف گامزن ،سمندر میں ہی کمزور پڑ نے کی امید


















