رانا ثنا سے ملاقات کی تصدیق،مذاکرات ہی مسائل کاحل ہے،اچکزئی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی نے مشیر وزیراعظم رانا ثنا سے ملاقات کی تصدیق کردی ۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہارانا ثناسے پارلیمنٹ میں ملاقات ہوئی،شہباز شریف اسد قیصر، عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر سے ملے، پی ٹی آئی وزیراعظم کو جواب دیتی تو مذاکرات اسی وقت شروع ہو جاتے۔

پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ نے کہاکوئی مسئلہ مذاکرات کے بغیر حل نہیں ہو سکتا اگر کوئی مذاکرات کےلئے تیار ہے تو اچھی بات ہے، پارلیمنٹ کی بالا دستی سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تو پوری پارلیمنٹ کھڑی ہوگئی، ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا الائنس بنا جو ملک میں آئین کی بالادستی چاہتا ہے،سیاستدان آئین کی بالادستی کیلئے اکٹھے ہو جائیں تو غیر آئینی قوتیں پیچھے ہٹ جائیں گی۔