علوی کامصالحتی مشن بے نتیجہ،کے پی اسمبلی کااجلاس پھر ملتوی

پشاور:(بیورورپورٹ)سابق صدر علوی کامصالحتی مشن بے نتیجہ،کے پی میں بدستور پارٹی اختلافات،صوبائی اسمبلی کااجلاس تیسری بار ملتوی کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا،اسمبلی میں گنڈا پورحکومت کےخلاف مزید آوازیں اٹھنے کا خدشہ ہے،عارف علوی کی ناراض رہنماوں سے ملاقاتیں بے سود رہیں، سابق صدرکا اختلافات کے خاتمے کا مشن تاحال ناکام دکھائی دے رہے ہیں، عاطف خان ،جنید اور شکیل خان کو منانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔