کسی تفتیشی کو عمران خان کے سیل بھیجیں کوکین اور ہیروئن ملے گی،ن لیگ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ن لیگی رہنما حنیف عباسی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کسی تفتیشی کو عمران خان کے سیل بھیجیں کوکین اور ہیروئن ملے گی۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کوئی بھی تفتیشی جیل جائے تو بانی پی ٹی آئی کے سیل سے کوکین ، ہیروئن مل جائے گی، اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کو سپلائی کا الزام ثابت ہونے پر تبدیل کیا گیا،پی ٹی آئی کے دوست جیل میں سہولتوں کی عدم دستیابی کا رونا روتے ہیں، کیسی جیل ہے جس میں دیسی مرغی ،ٹریڈ مل بھی ہے؟ 90میٹر لمبی بیرک میں رہائش ہے اور اسلام آباد کے خاص ہوٹل سے ناشتہ جاتا ہے،جیل ہے ماسی ویڑہ نہ بنائیں۔

سپیکر قومی اسمبلی نے حنیف عباسی کی گفتگو اسمبلی کارروائی سے حذف کردی،حنیف عباسی کی تقریر کے دوران پاکستان سنی اتحاد کونسل کے ممبران نے شور شرابہ کیا اور ایوان میں بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگائے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا واضح کر دوں عمران خان کو این آر او نہیں ملے گا،رسیدیں دکھانے کا کہےںتو چیختے ہیں، عدالتوں میں اپنی بےگناہی ثابت کریں۔

دوسری جانب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی سینیٹر طلال چودھری نے کہا190ملین پاونڈ کیس انجام تک پہنچ رہا ہے،القادرٹرسٹ مقدمہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، انقلاب لانے والے اقتدار میں آکر لوٹ مار چاہتے ہیں،30 اگست کو کال دی گئی لیکن باہر کوئی نہیں نکلا،سازش کرنے والے انقلاب نہیں لا سکتے، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ سمیت بانی پی ٹی آئی پرکئی داغ ہیں۔

طلال چودھری نے کہا جلسے اور ریلیوں کا اعلان بلیک میل کرنے کےلئے کرتے ہیں، فیض حمید نیٹ ورک پکڑے جانے کے بعد پی ٹی آئی کی فیصلہ سازی ختم ہوچکی، علیمہ،بشریٰ میں قبضے کی جنگ چل رہی ہے۔