کراچی سے چند کلو میٹر دور ڈیپ ڈپریشن طوفان میں تبدیل،چند گھنٹے حساس

کراچی:(بیورورپورٹ) کراچی سے چند کلو میٹر دور ڈیپ ڈپریشن طوفان میں تبدیل ،چند گھنٹے حساس،محکمہ موسمیات نے سندھ کی ساحلی پٹی میں ٹروپیکل سائیکلون کا چوتھا الرٹ جاری کردیا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ڈیپ ڈپریشن طاقتور طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے،طوفانی بارشیں برسانے والا سسٹم کسی بھی وقت شمال مشرقی بحیرہ عرب میں داخل ہو سکتا ہے،سمندر میں50 سے60 کلومیٹر اور کبھی70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواو¿ں کے جھکڑ چل رہے ہیں، ماہی گیر31 اگست تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

سردار سرفراز نے کہاطوفان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کی صورت میں زیادہ بارشیں ہوں گی، سسٹم آہستہ آہستہ مغرب و جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ادھر ڈائریکٹر جنرل میٹ مہر صاحبزاد خان نے کہا رواں ماہ اگست میں معمول سے 60 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ کی گئیں،سائیکلون اثرات کے پیش نظر بلوچستان میں بھی طوفانی بارشوں کا امکان ہے، رواں ماہ اپنی نوعیت کا بہت شدید سائیکلون بنا ، ماہی گیر یکم ستمبر تک سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

ڈی جی میٹ نے کہا اگلے 3 ،4دن سائیکلون کی شدت برقرار رہے گی، 2 سے 4 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر چائنیز میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن نے سیٹلائٹ کارخ پاکستان کی ساحلی پٹی پرکردیا،محکمہ موسمیات کے مطابق سیٹلائٹ کا رخ محکمہ موسمیات پاکستان کی درخواست پرتبدیل کیاگیا،ہر ایک منٹ بعد سائیکلون کی سیٹلائٹ ویڈیوز شیئرکی جارہی ہےں اور سیٹلائٹ سے سمندری طوفان کے ممکنہ اثرات کی فوری پیشگوئی ممکن ہے۔