لاہور (علی جنید) محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے موجودہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل رضوان اکرم شیروانی نے سرکاری کاغذات میں 11 ویں مرتبہ لمبی رخصت پر جانے کی پلاننگ کرلی جبکہ اس سے قبل 9 مرتبہ موصوف چھٹی کی درخواستیں دیکر واپس لے چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رضوان اکرم شیروانی کا ماضی کا ریکارڈ چیک کیا جائے تو موصوف کی محکمہ ایکسائز میں سروس کے دوران صرف فیس ٹو فیس کی حد تک ہر سیکرٹری ایکسائز اور ڈائریکٹر جنرل کی خوشامد کرنا ہی مذموم مقاصد میں شامل رہا ہے جبکہ تمام سیکرٹریز اور بالخصوص ڈائریکٹر جنرل کی سیٹ پر قابض ہونا اور اپنے مقاصد کا حصول رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ رضوان اکرم شیروانی اپنی سروس کے دوران محکمہ سے11 مرتبہ لیونگ لیو کی درخواست دے چکے ہیں جن کے مقاصد کیلئے مذکورہ درخواستیں دی جاتی تھی وہ مکمل ہوتے ہی چھٹی کی درخواست واپس لے لیتے رہے ہیں ، سیکرٹری ایکسائز یہ ریکارڈ چیک کر سکتے ہیں اور انہی مقاصد کیلئے رضوان اکرم شیروانی نے ایک بار پھر ایک سال کی چھٹی کیلئے کوشش شروع کر دی ہے جبکہ حیرت انگیز امر تو یہ ہے کہ موصوف موجودہ سیکرٹری مسعود مختار کو جہاں ایک جانب اپنی اداوں سے اپنی وفاداری کا یقین دلاتے دکھائی دیتے ہیں تو وہاں دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل فیصل فرید کو اپنی وفاداریوں کا یقین دلاتے رہتے ہیں۔
محکمہ ایکسائز،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی 11 ویں لمبی رخصت پر جانے کی پلاننگ
















