لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاو¿نڈیشن کے زیراہتمام 5 ہزار 863 سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کے تحت چلانے کے حوالے سے معاہدہ شراکت پر دستخط کی تقریب آج مورخہ 29 اگست چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات تھے۔ اس موقع پر سیکرٹر ی سکولزایجوکیشن خالد نذیر وٹو، پارلیمانی سیکرٹری سکول ایجوکیشن نوشین عدنان، د ممبر چیف منسٹر ٹاسک فورس مزمل محمو، پروگرام ڈائریکٹر (پی ایم آئی یو) فاروق رشید، منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاو¿نڈیشن شاہد فرید اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ آج 29اگست کو 21این جی اوز، 12ایجوکیشن چینز اور 1ایجوکیشن ٹیک فرم سے 3ہزار650سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت چلانے کیلئے معاہدہ شراکت پر دستخط کئے گئے۔پنجاب ایجوکیشن فاو¿نڈیشن کی جانب سے ڈائریکٹر(پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام) شفیق احمد نے معاہدہ شراکت پر دستخط کئے۔ شفاف طریقہ کار کے تحت منتخب ہونے والے نجی تعلیمی پارٹنرز سے معاہدہ شراکت پر دستخط کا سلسلہ 5ستمبر2024 تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سرکاری سکولوں کو نجی شعبہ کے اشتراک سے چلانے کے منصوبے پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام کو انقلاب آفریں قرار دیا اور کہا کہ اس منصوبے سے بے وسیلہ طالب علموں کو عالمی معیا ر کی تعلیم مفت میسر آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے صوبہ پنجاب کے 18لاکھ سے زائد آو¿ٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں لایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ان سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کی کپیسٹی بلڈنگ کے ذریعے کو الٹی ایجوکیشن کو یقینی بنایا جائیگا۔ اس موقع پر ایجوکیشن منسٹر نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے پرائمری سکولوں کو ایلیمنٹری سطح تک اَپ گریڈ کر دیا جائے گا جس سے ان علاقوں کے طلباو طالبات کو ا±ن کے گھروں کے نزدیک معیاری تعلیم میسر آسکے گی۔
سرکاری سکولوں میں نجی شعبہ کے اشتراک سے عالمی معیار کی تعلیم میسر آئیگی :رانا سکندر حیات


















