مفاہمت کے بادشاہ زرداری نے فضل الرحمن کو کے پی میں گورنر شپ آفر کر دی

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)مفاہمت کے بادشاہ زرداری نے فضل الرحمن کو کے پی میں گورنر شپ آفر کر دی۔

ذرائع کے مطابق فضل الرحمن کی” ہاں“کے بعد فیصل کریم کنڈی کی جگہ جے یو آئی کے گورنر منصب سنبھالیں گے۔

دونوں رہنماﺅں کی ملاقات کے بعد جے یو آئی کے رکن نور عالم خان نے عدالتی اصلاحاتی بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا،نور عالم خان کے مجوزہ عدالتی اصلاحاتی بل میں عدلیہ کے پر کاٹ کر حکومتی کنٹرول میں لانا ہے،ادھر پی پی ذرائع نے کہامولانا کو گورنر کی پیشکش ذاتی دوستی نبھانے کےلئے کی گئی۔