اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ:(بیورورپورٹ)مون سون کاایک اور طاقتور سپیل،نشیبی علاقے زیر آب، 27 روز میں 245 افراد لقمہ اجل بنے۔
لاہور سمیت ملک بھر میں بارشوں سے گرمی کازور ٹوٹ گیا، ٹھنڈی ہواﺅں سے سردی نے آمد کی نوید سنادی،نشیبی علاقے زیر آب آنے سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا،بجلی کانظام درہم برہم ہونے سے کئی علاقے گھنٹوں بجلی سے محروم رہے،راول ڈیم میں پانی کی سطح بڑھنے پر سپیل ویز کھول دئیے گئے۔
دوسری جانب این ڈی ایم اے نے بارشوں و سیلاب سے ہونےوالے نقصانات پر مبنی رپورٹ جاری کردی،رپورٹ کے مطابق27روز کے دوران پنجاب 92، کے پی 74، سندھ 47 ،بلوچستان 22، کشمیر 6 اور گلگت بلتستان میں 4 افراد جان کی بازی ہارگئے ،ایک ہزار 2 مکانات مکمل اور 3475 جزوی طور پر تباہ ہوئے،جاں بحق ہونے والوں میں 121 بچے ،48 خواتین بھی شامل ہیں،بارشوں ،سیلاب سے8 سکولوں اور 35 پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
مون سون کاایک اور طاقتور سپیل،نشیبی علاقے زیر آب، 27 روز میں 245 اموات


















