لاہور (مشرق نیوز) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا پیس اٹیک بھارت کیخلاف ایشیاکپ 2023 میں بھارت کیخلاف میچ سے زوال پذیر ہے۔ بنگلہ دیش کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں تاریخی شکست کے بعد اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر رمیز راجہ نے پیس اٹیک کیساتھ میدان پر اترے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے موجودہ فاسٹ بولرز گروپ معیار کے مطابق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بات، ٹیم کی سلیکشن میں غلطی ہوئی کیونکہ آپکے پاس کوئی سپنر نہیں تھا جبکہ حریف ٹیم نے مکمل سپن اٹیک کیساتھ آپکو ہوم گراو¿نڈ پر شکار کیا۔ دوسرا جس پیس اٹیک کی بنیاد پر ہم فاسٹ بولرز پر انحصار کرتے ہیں، وہ ختم ہوچکی ہے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ ایشیاکپ کی سیمنگ کنڈیشنز میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد دنیا کے سامنے یہ راز کھل گیا کہ ہمارے پیسرز پر اٹیک کریں تو میچ جیت جائیں گے۔ سابق کرکٹر نے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی کارکردگی اور بطور کپتان فیصلوں پر بھی تنقید کی، انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ آسٹریلوی کنڈیشنز میں چیزیں مشکل ہیں اور ان کیلئے وہاں سیریز جیتنا تقریباً ناممکن ہے لیکن اب آپ ہوم کنڈیشنز میں بنگلہ دیش جیسی ٹیم کے خلاف ہار رہے ہیں۔
ایشیاکپ 2023 میں بھارت سے شکست کے بعد پیس اٹیک زوال پذیر ہے: رمیز راجہ
















