عوام کو بجلی پر ریلیف ملنا شروع ، مریم نواز نے ثابت کر دیا ”جہاں چاہ وہاں راہ“: عظمیٰ بخاری

لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنا شروع ہو گیا،وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا بل شیئر کر دیا،اپنے پیغام میں عظمیٰ بخاری نے لکھا پنجاب کے لوگوں کےلئے خوشخبری آگئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ثابت کر دیا ”جہاں چاہ وہاں راہ“،صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا مریم نواز نے پنجاب کے عوام سے جو وعدہ کیا وہ آج پورا کر دیا ہے، میری وزیراعلیٰ عوام کو ہر ممکنہ حد تک ریلیف دے رہی ہیں،مخالفین الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں، مریم نواز خدمت کی سیاست کر رہی ہیں۔