شان مسعود کی انوکھی منطق،شکست کا ذمہ دار پچ کو ٹھہرا دیا

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)قائد قومی ٹیم شان مسعود کی انوکھی منطق،شکست کا ذمہ دار پچ کو ٹھہرا دیا۔

بنگلہ دیش کےخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہاڈومیسٹک کرکٹ میں پنڈی کی وکٹ ایسی نہیں ہوتی ،میرے خیال 3فاسٹ باﺅلرز اورسپنر کےساتھ جانا چاہیے تھا،دوسری اننگز میں 117 رنز کی لیڈ اتارنے کے بعد ڈرا کا سوچ رہے تھے،شکست پرمایوسی پورے پاکستان کو ہوئی ،شائقین سے معذرت اور اپنی غلطیاں تسلیم کرتے ہیں، ٹیم کے مورال کےلئے دوبارہ بیٹھیں گے۔

کپتان قومی نے کہایقیناً مایوس کن کارکردگی ہے لیکن گر کر اٹھنا ہے،ایک دوسرے کو اٹھا کر پاکستان کو اچھے نتائج دیں گے،وکٹ 4دن تک ٹھیک رہی ،باولنگ میں کچھ کمزوری دکھائی، صرف ایک چیز کو وجہ قرار نہیں دے سکتے ،موسم و دیگر عوامل بھی اثر انداز رہے، غلطیوں کو سدھارنے کا وقت ہے۔