عائشہ ٹاکیہ نے ٹرولنگ سے تنگ آکر انسٹاگرام اکاونٹ ڈیلیٹ کر دیا


لاہور:(ایم این پی)اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے سوشل میڈیا صارفین کی ٹرولنگ سے تنگ آکر اپنا انسٹاگرام اکاونٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

عائشہ ٹاکیہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے کیونکہ نئے روپ میں بالکل نہیں پہچانی جارہی تھیں،مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے انداز کو بالکل پسند نہیں کیا گیا اور اکثر نے تنقید کے نشتر برسادئیے

بھارتی میڈیا کے مطابق صارفین کی جانب سے مسلسل ٹرولنگ کرنے پر عائشہ ٹاکیہ نے اپنا انسٹاگرام اکاونٹ ڈیلیٹ کر دیا۔