کہنی کی انجری،حسن علی کے علاج کا خرچہ بورڈ نہیں کلب برداشت کرے گا

لاہور(ایم این پی)قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی کی کہنی کے علاج کی تمام تر ذمہ داریاں انگلینڈ کی کاونٹی کلب وارکشائر نے اٹھانے کی حامی بھرلی۔

بورڈ کا موقف ہے حسن علی مکمل فٹ اور صحت مند ہوکر کاونٹی کرکٹ کھیلنے گئے تھے تو علاج کی ذمہ داری بھی انگلش کلب کی ہے۔

وارکشائر نے پی سی بی کا موقف تسلیم کرتے ہوئے تمام تر علاج کی ذمہ داری اٹھالی ،امید ہے کرکٹر جلد انگلینڈ روانہ ہوں گے۔