اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کو درپیش چیلنجز کا ملکر مقابلہ کرنے پر اتفاق کرلیا،بلاول بھٹو زرداری ملاقات کےلئے وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاوس پہنچے تو پرجوش استقبال کیا گیا،ملاقات میں ن لیگ، پی پی کے وفود بھی شامل تھے،ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔
بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں پیپلزپارٹی کو مسلسل نظر اندازکرنے کاشکوہ کرتے ہوئے مہنگائی و بجلی کے زیادہ بلوں کا معاملہ اٹھایا،اس موقع پر شہبازشریف نے کہاملک سے مہنگائی کا خاتمہ چاہتے ہیں، حکومت عوام دوست پالیسیاں بنانے کی کوشش کر رہی ہے،قائدین نے ملک کو درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا۔
شہباز،بلاول ملاقات، ملک کو درپیش چیلنجز کا ملکر مقابلہ کرنے پر اتفاق
















