تمام جماعتوں کو اقتدار سے مطلب ،ہر اہلکار، جج، حکمران اور فوجی آئین توڑتا ہے،عوام پاکستان پارٹی

کراچی:(بیورورپورٹ)عوام پاکستان پارٹی نے اپنا ”ویژن ڈاکیومنٹ“ پیش کردیا ۔

سابق وزیراعظم وبانی عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے پارٹی کے مقاصد ،سوچ و نظرئیے پر مبنی دستاویز کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہاتمام جماعتوں کو صرف اقتدار سے مطلب ،ہر اہلکار، جج، حکمران اور فوجی آئین توڑتا ہے،الیکشن چوری والے ملک میں استحکام نہیں آسکتا، اپنی دستاویزات میں شامل کیاعوام کو سب سے پہلے رکھنا ہوگا، مسائل کا حل ڈھونڈنا ہے تو آئین میںدیکھیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاحلف بھی آئین کا حصہ ہے، ہر اہلکار، جج، حکمران اور فوجی آئین توڑتا ہے، 77 سال سے خرابی کو آگے بڑھا رہے ہیں، تمام جماعتوں کو صرف اقتدار سے مطلب ہے،بجٹ میں 2کروڑ سے زائد بچوں کی تعلیم پر کوئی بات نہیں کی گئی،انسانی وسائل کیلئے کام کرنا ہوگا،ایک بندہ اپنے وسائل کی بدولت ملک میں سونے کا تمغہ لےکر آیا، جب گیا تو کوئی وزیر موجود نہیں تھاواپس آیا تو تمام وزرا آگئے۔

سابق وزیراعظم نے کہاحکومت ناکام ہوچکی ،ایوان کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے، آئی پی پیز نہیں اصل مسئلہ معاشی کمزوری ہے، ڈالر 100 سے بڑھ کر 300 روپے تک چلا گیا،آئین توڑ کر الیکشن چوری کئے جاتے ہیں، آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے آئین کا احترام کریں،ملک میں ٹروتھ کمیشن بننا چاہئے، 77سالوں میں بڑے قوانین بنائے لیکن کسی کا احتساب نہیں ہوا،بجلی بلوں سے ٹیکس نکال دیں توبجلی کا یونٹ 8 روپے تک آجائے گا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا جب تک پاکستانیوں کو دبا کر رکھیں گے ملک آ گے نہیں آسکتا، تحریک انصاف نے فرح گوگی اور بزدار پنجاب میں چھوڑ ہوا تھا، پیپلز پارٹی نے کہا پنجاب میں موقع دیں ہم اور غریب کردیں گے،ہر ادارے کا رشتہ آئین کےساتھ ہونا چاہیے، آئی پی پیز کو بند کرنا ممکن نہیں،معاہدے عوام کے سامنے رکھے جائیں اور گھریلو صارفین کےلئے بجلی بلوں میں 24 فیصد ٹیکس ختم کیا جائے،رہنما عوام پاکستان پارٹی نے مشورہ دیا وفاق کو 185 ارب پی ایس ڈی پی سے کم کردینے چاہئیں، ترقی میں کوئی کم نہیں آئے گی، لوگوں کی خدمت کےلئے حکومت میں آنا چاہیے اگر آپ خدمت نہیں کررہے تو سیاست نہیں کرنی چاہیے۔