اسلام آباد: (بیورورپورٹ)صدر مملکت آصف زرداری کے دستخط کے بعد الیکشن ایکٹ میں ترامیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،نوٹیفکیشن کے اجرا کے ساتھ ہی نیا قانون فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا۔
واضح رہے نئی ترامیم کے تحت انتخابی نشان کے حصول سے قبل پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والا امیدوار آزاد تصور ہو گا،مقررہ مدت میں فہرست جمع نہ کرانے کی صورت میں کوئی سیاسی جماعت مخصوص نشستوں کی حقدار نہ ہوگی، کسی بھی امیدوار کی جانب سے مقررہ مدت میں ایک مرتبہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اظہار ناقابل تنسیخ ہوگا۔
الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
















