سیاسی بحران کی ذمہ دار عدلیہ،مخصوص سیٹیں ٹافیوں کی طرح بانٹیں گئیں:بلاول

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ملک میں سیاسی بحران کاذمہ دار عدلیہ کو قراردےدیا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ایک ادارہ بار بار پارلیمان میں مداخلت کر رہا ہے،عدالتیں اتنی کامیاب ہیں انصاف دلانے کےساتھ ڈیم بناتیں،مہنگائی کا مقابلہ کرتیں،سموسے اور ٹماٹر کی قیمتیں بھی طے کرسکتی ہیں،ارشد ندیم کے ریکارڈ بھی توڑد ئیے،مخصوص سیٹیں ٹافیوں کی طرح بانٹیں گئیں،عدلیہ اتنی زبردست ہے پوری دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا،اداروں میں فاصلہ نظر آرہاہے،قائد حزب اختلاف سے کوئی پوچھے بلے کا نشان کیا میں نے چھینا تھا؟ ،دن رات ایک دوسرے کو گالیاں ،چور غدار کہہ رہے ہیں، کوئی طریقہ نکالنا پڑے گا لڑائیاں سیاست کے دائرے میں رہ کرلڑیں ۔

چیئرمین پی پی نے کہاپوری قوم ارشد ندیم کی جیت کو سراہتی و فخر کرتی ہے، مبارکباد دیتا ہوں، قومی ہیرو نے محنت سے ناممکن کو ممکن کر دکھایا،ثبوت ہے پاکستانی نوجوانوں کو موقع دیاجائے تو فتحیاب ہوکر آتے ہیں، پاکستان بھر میں صلاحیت رکھنے والے بچوں کا ساتھ دینا چاہیے، لیاری کا ایک ایک بچہ فیفا کا ورلڈ کپ جیت سکتا ہے،طے کرنا چاہیے اگلے اولمپکس میں پاکستان کا ہر ایتھلیٹ گولڈ میڈل جیت کر آئے، تمام صوبائی وزیر کھیل کےساتھ بیٹھ کر انڈو¿منٹ فنڈ قائم کیا جائے ،فنڈ میں وفاق ،صوبے کچھ فنڈز رکھیں تاکہ بچوں کو تلاش کر سکیں اوراگلے اولمپکس میں ہر صوبے سے ارشد ندیم کو لاسکیں۔

بلاول بھٹو نے کہاملک میں نفرت کی سیاست عروج پر ہے، ایسی تقسیم کبھی نہیں دیکھی، عوام معاشی بحران سے گزر رہے ہیں، ملک میں لا ینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، ٹی وی کھولیں تو ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے ہیں،سیاسی کارکن بنگلہ دیش کے حالات بہت غور سے دیکھ رہے ہیں، بنگلہ دیش میں شہیدوں کے کوٹے پراحتجاج ہوا، کوٹہ عدالت نے بحال کیا تھا،احتجاج شروع ہوا تو حسینہ واجد کو حکومت چھوڑنا پڑی، عوام کے اصل مسائل کی طرف توجہ دینی چاہیے، پاکستان کے مسائل کچھ آپ کے ہاتھ میں ہیں کچھ آپ کے ہاتھ میں نہیں، اداروں کے درمیان فاصلہ نظر آ رہا ہے، سیاست میں چائے کی پیالی کے طوفان کو بڑے بحران میں تبدیل کردیا گیا یہ کرائسز آف دی جوڈیشری، بائی دی جوڈیشری فار دی جوڈیشری ہے،سیٹیں ٹافیوں کی طرح بانٹ دی گئیں، 13 جنوری کے انتخابی نشان پر فیصلے نے مری جماعت کو زندہ کرکے سیاسی فائدہ پہنچایا، پوری دنیا میں ملکی عدلیہ کے مقابلے کی کوئی عدلیہ نہیں، ڈیم بھی بنا سکتی ہے، سموسوں اور ٹماٹر کی قیمت بھی مقرر کر سکتی ہے،ارشد ندیم کی طرح عدلیہ نے بھی ورلڈ ریکارڈز توڑے۔

چیئرمین پی پی نے کہاملک میںاتنے بڑے سانحات ہوئے ، بینظیر ، بھٹو کی شہادت، پاکستانیوں کی اپنی شکایتیں انصاف کی منتظر ہیں، 3 دہائی تک انصاف کا انتظار کرنا پڑا ،ساتھ کہا گیاتاریخ کو درست کرنے کےلئے کوئی واضح عمل نہیں اٹھاسکتے،جب ڈیم بنانے ،ٹماٹر و سموسے کی قیمت طے کرنے کی بات آتی ہے تو آئین و قانون پتہ نہیں کہاں چلا جاتا مگر انصاف کی بات آتی ہے تو آئین و قانون کو لاگو کرنا ملک میں رکاوٹ بن جاتا ہے،قائد حزب اختلاف سے کوئی پوچھے بلے کا نشان کیا میں نے چھینا تھا؟ کیا میں نے کہا آپ کے الیکشنز غلط ہیں؟ ،ملک تب تک آئین و قانون کے مطابق نہیں چلے گا جب تک ادارے حدود میں رہ کر کام نہیں کریں گے، یقین ہے صلاحیت ہے متفق رائے بنا کر سیاست کو چلا سکیں گے۔