راولپنڈی :(بیورورپورٹ) آرمی چیف سے امام مسجد نبوی کی ملاقات، پاک سعودیہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا امام مسجد نبوی امام الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد کا دورہ پاکستانی عوام کےلئے اعزاز کی بات ہے،پاکستان کا مسلم دنیا میں اہم مقام اورخطے میں امن و استحکام کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔
مسجد نبوی کے امام نے پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور امت مسلمہ کے امن، استحکام و اتحاد کےلئے دعا بھی کی۔
امام مسجد نبوی کا دورہ پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے،آرمی چیف


















