پیرس،اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور(مشرق نیوز،بیورورپورٹ،اپنے رپورٹر سے)پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو پرانعامات کی بارش،ارشد ندیم نے فتح کو قوم کیلئے آزادی کاتحفہ قرار دےدیا۔
قومی ہیرو ارشد ندیم کو طلائی تمغہ دے دیا گیا،میڈل تقسیم کی تقریب میں بھارت کے نیرج چوپڑا کو چاندی ،گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز کو کانسی کا تمغہ دیا،تمغات دینے کے بعد پاکستان کا پرچم سربلند کیا گیا ،قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی، اس موقع پر ارشد ندیم کی آنکھیں نم دکھائی دیں،میڈل تقریب کے بعد تینوں میڈلسٹ نے تصویر بھی کھنچوائی۔
دریں اثنا ارشد ندیم نے کہا ردھم میں اور پرامید تھا کچھ کرجاﺅں گا، گولڈ میڈل کےساتھ 14 اگست منائیں گے اور زیادہ دور بھی تھرو کرسکتا تھا،تاریخی کامیابی پر شکر گزار ہوں، والدین اور پوری قوم کی دعائیں ساتھ رہیں، بالخصوص میرے کوچ سلمان اقبال بٹ کی انتھک محنت اور ڈاکٹر علی شیر باجوہ کی حمایت سے سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب رہا، سب کا بہت شکریہ،گولڈ میڈل میری طرف سے پوری قوم کو یوم آزادی کا تحفہ ہے،تاریخی فتح ملک کے نام کرتا ہوں۔
ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے10 کروڑ انعام ،ارشد ندیم کے نام سے منسوب آبائی شہر میاں چنوں میں سپورٹس سٹی بنانے کا اعلان کردیا،مریم نواز نے کہا خود پر یقین ہو تو کامیابی یقینی ہو جاتی ہے، میاں چنوں کے چھوٹے سے گاﺅں سے پیرس اولمپکس تک سفر قابل داد ہے،جیت خوبصورت چیز ہے، جیت پانے کےلئے خود کو کھونا پڑتا ہے، 92.97میٹر کی”گولڈن تھرو“کرکے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کردی، وزیراعلیٰ نے کہاجشن آزادی پر ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کو تحفہ دیااب قوم کی طرف سے ارشد ندیم کو انعام دے کر شکریہ ادا کررہے ہیں ،اولمپکس میں نیا ریکارڈ بنانا ارشد ندیم کی محنت،قومی جذبے کا ثبوت ہے، ارشد ندیم نے گولڈ میڈل ہی نہیں قوم کے دل بھی جیت لئے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر20لاکھ،سندھ حکومت 5کروڑ،گورنر کامران ٹیسوری 10لاکھ دینے کاعلان کر دیا، سردار سلیم حیدر نے کہاارشد ندیم کی وطن واپسی پر گورنر ہاﺅس لاہور مدعو کیا جائے گا،سبز ہلالی پرچم دنیا میں بلند کرنے والے قومی ہیرو کو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا اولمپکس میں اب تک سب سے لمبی تھرو پھینکنے والے بھی ارشد ندیم ہیں،صوبائی حکومت5کروڑ انعام دے گی،قومی ہیروز کے نام سے سپورٹس اکیڈمی بھی بنائینگے،گورنر کامران ٹیسوری نے کہا تاریخ ساز فتح پر ارشد ندیم کو 10 لاکھ دینے کا اعلان کرتا ہوں،قومی ہیرو نے سر فخر سے بلند کردیا۔
علاوہ ازیں میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے پیرس اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے پر زیر تعمیر نئے سپورٹس سٹیڈیم کو ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاارشد ندیم نے پوری قوم کا سر فخرسے بلند کردیاسونے کا تاج بھی پہنایا جائے گا۔
مزید برآں پاکستانی نژاد امریکی تاجر علی شیخانی نے ارشد ندیم کےلئے گاڑی کا اعلان کردیا،ظفر عباس نے کہا ارشد ندیم آپ پاکستان آئیں، والہانہ استقبال کیا جائے گا ،چمچماتی گاڑی (آلٹو) آپ کی منتظر ہوگی۔
دوسری جانب گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی مقبولیت میں اضافہ ہونے لگا، چند گھنٹوں میں لاکھوں فالوورز بڑھ گئے،فائنل سے قبل ارشد ندیم کے انسٹاگرام ہینڈل پر فالوورز کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار تھی جیسے ہی اولمپک ریکارڈ اور گولڈ میڈل جیتنے کی خبر سامنے آئی توفالوورز کی تعداد میں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کا اضافہ ہوگیا۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















