عالیہ حمزہ رہا، ہائیکورٹ نے کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکدیا

گوجرانوالہ،لاہور:(بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر)پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ رہا،لاہور ہائی کورٹ نے کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو عدالتی حکم پر طویل عرصے بعد گوجرانوالہ جیل سے رہا کیا گیا تو کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے عالیہ حمزہ کو 29 اگست تک کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے حکم دیا کوئی بھی ایجنسی عالیہ حمزہ کو ہائی کورٹ کی اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کرے گی۔