اسلام آباد:(بیورورپورٹ) بجلی کمپنی ملازمین کاسالانہ15ارب سے زائد کا”مفتا“،صرف 85 گھنٹے چلنے والے آئی پی پیز کو 49 ارب کی ادائیگی،سیکرٹری پاور نے سینٹ کمیٹی میں انکشاف کردیا۔
قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس چیئرمین محسن عزیز کی صدارت میں ہوا، سیکرٹری پاور نے کہا ڈسکوز ملازمین کو ایک ارب30 کروڑ روپے کی ماہانہ بجلی مفت یونٹس دیتے ہیں، اوسطاً 78 ہزار روپے کی ماہانہ بجلی ایک ملازم کو ملتی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر آئی پی پیز کے معاہدوں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں، آئی پی پیز کے مکمل آڈٹ کی گنجائش موجود ہے، آئی پی پیز کو سارا سال ادائیگیاں کی جاتی ہیں، 1845 میگاواٹ کے آئی پی پیز صرف 85 گھنٹے چلتے ہیں، ان پلانٹس کو 49 ارب روپے سالانہ ادا کیے جاتے ہیں۔
سیکرٹری پاور نے مزید کہا ایک پلانٹ اگر سارا سال بند رہا تب بھی اسے کیپسٹی پیمنٹ ملے گی کیونکہ پلانٹ کو چلانا ہمیں افورڈ نہیں کرسکتے، یہ پلانٹس ہمارے میرٹ آرڈر میں پورا نہیں اترتے۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے ایک آئی پی پی کا 2016 میں 3 روپے والا یونٹ آج 285 روپے کا ہے، آئندہ بجلی حکومت نہیں خریدے گی، صارفین براہ راست خریدیں گے،دوران اجلاس چیئرمین کمیٹی نے کہا آئی پی پیز کا مسئلہ اٹھا ہوا ہے، اس پر احتجاج بھی ہو رہا ہے، چیئرمین پی پی آئی بی نے اس کو موخر کرنے کا کہا ہے، ہم نے تو صرف آئی پی پیز کے معاہدوں کی تفصیلات مانگی ہیں، کپیسٹی چارجز کا ذمے دار کون ہے؟،70 ، 80 فیصد سے کم صلاحیت والے پلانٹس کیوں چل رہے ہیں،عوام کو ریلیف دینا ہمارا ایجنڈا ہے، جب یہ آئی پی پیز لگے اس وقت خطے کے ممالک میں کس ریٹ پر معاہدے ہوئے،آئی پی پیز پورا عفریت بن چکا ہے،وزیر توانائی نے کہا آئندہ اجلاس میں تفصیلات کمیٹی کو فراہم کر دیں گے۔
علاوہ ازیں ایف پی سی سی آئی نے آئی پی پیز کےخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا،سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں ایف پی سی سی آئی نے آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ کی استدعا کردی گئی۔
بجلی کمپنی ملازمین کاسالانہ15ارب سے زائد کا”مفتا“


















