غلطی ثابت کریں ،عمران خان 9مئی واقعات پر معافی مانگنے کو تیار ہیں: گنڈا پور

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہاہے غلطی ثابت کریں ،عمران خان 9مئی واقعات پر معافی مانگنے کو تیار ہیں،آپ کی بھی غلطیاں ثابت ہوں تو معافی مانگنا پڑے گی،9 مئی کو منصوبہ بندی کے تحت پی ٹی آئی کیخلاف سازش رچائی گئی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا9 مئی واقعات کے ذمہ دار اگر ہم نہیں ہوئے تو معافی کون مانگے گا، غلطی آپ کی ہو اور کہا جائے میں معافی مانگو ایسا نہیں ہوسکتا،غلطی کرنےوالے کو اپنی غلطی ماننا پڑے گی، اپنی انا کو تسکین پہنچانے کےلئے ایسی باتوں کے ذریعے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہاشیر افضل مروت کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر عمل کیا گیا ،پارٹی میں ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں،اعلان کروں اسلام میں جلسہ کروں گا تو کرکے دکھاوں گا ورنہ سیاست چھوڑ دوں گا،پی ٹی آئی کامینڈیٹ چوری،آئین کو توڑا گیا، آئین بار بار توڑنے پر بات ضرور ہونی چاہیے،پی ٹی آئی نظرئیے کے تحت بنی ، بدترین مہنگائی پر بانی پی ٹی آئی کو تشویش ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہابات چیت ہوتی رہتی ہے لیکن ابھی فیصلہ کن مرحلے تک نہیں پہنچے، زبردستی کے کاموں سے مذاکرات نہیں ہوتے، خواتین اب بھی جیلوں میں ہیں ، یاسمین راشد بیمار ہیں مگر جیل میں ہیں،پارٹی چھوڑنے والوں کو کچھ نہیں کہا گیا،قوم حالات دیکھ کر فیصلہ کرے غلطی کس کی ہے،حقیقی آزادی، قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی،کپتان کاپیغام ہے عوام صوابی جلسے میں بھرپور شرکت کرےں، حقیقی آزادی وآئین کی بالادستی کیلئے قوم کھڑی رہے گی،پارا چنار کے معاملات پر سیز فائر ہوچکا ، کمیٹیاں بن گئیں، بیٹھ کر حل نکال لیں گے، پہلے بھی قربانیاں دیں، صوبے میں امن لائیں گے۔