لاپتہ افرادکے خاندانوں کیلئے 50لاکھ کاامدادی پیکیج،فیصلہ تاریخی ہے،وزیر قانون

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی کابینہ نے لاپتہ افرادکے خاندانوں کیلئے 50لاکھ روپے فی کس امدادی پیکیج کی منظوری دےدی،کابینہ نے کمیٹی سفارشات کی توثیق کرتے ہوئے پیکیج منظور کیا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا لاپتہ افراد کے خاندانوں کی مدد کےلئے ریاست نے غیر معمولی و تاریخی فیصلہ کیا ،5 سال سے زیادہ عرصے والے گمشدہ افراد کے خاندانوں کے دکھ میں شامل ہوں گے، 50 لاکھ روپے دئیے جائیں گے،اقدام متاثرہ خاندانوں کی مشکلات دور کرنے ،غم میں شریک ہونے کی ایک کوشش ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہاگمشدہ افراد کے پیچھے متعدد و پیچیدہ وجوہات ہیں،صرف انٹیلی جنس ایجنسیاں ذمہ دار نہیں، ریاست ماں کے جیسی ہوتی ہے حکومت وقت نے پھر ثابت کر دیا، درناک الزامات کے باوجود ریاست ،اداروں کامخلص قابل تحسین قدم ہے،پاکستان میں ہر شہری کی زندگی کا تقدس و تحفظ اہم ہے۔