اسلام آبا د:(بیورورپورٹ)وزیراعظم نے بجلی بلوں کی ادائیگی تاریخ میں 10 روز توسیع کی ہدایت کردی۔
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت کے تحت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو احکامات جاری کردئیے گئے ،شہبازشریف نے بجلی صارفین کی مشکلات کے پیش نظر تاریخ میں توسیع کی ہدایات جاری کیں،جولائی اور اگست 2024 کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز کی توسیع ہوگی۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاحکومت ملک میں انٹر نیٹ کی تیز تر اور بلا تعطل فراہمی کےلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹائزیشن معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنے اور خود کار نظام کےلئے سنگ میل ہوگی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے انسداد پولیو قومی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کےلئے ریاست کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،ایسے علاقے جہاں سکیورٹی کے چیلنجز ہیں وہاں ہر بچے کو پولیو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے، فرنٹ لائن ورکرز کی لگن حکومت پاکستان کے عزم اور پارٹنرز کے تعاون سے پاکستان نے پولیو کے خلاف اہم پیشرفت کی ہے۔
زید برآں وزیر اعظم شہباز شریف نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جنا ح کے یوم پیدائش پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں کہا مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح آزادی کی جدوجہد میں قائد اعظم جنا ح کے شانہ بشانہ رہیں ،جمہوریت کے فروغ کےلئے محترمہ فاطمہ جنا ح کا عزم پختہ اور متاثر کن تھا،بانی پاکستان قائداعظم کےساتھ جدوجہد آزادی میں محترمہ فاطمہ جناح کا کردار نمایاں رہا ،جمہوریت کے فروغ کےلئے ان کا عزم پختہ اور متاثر کن تھا، وہ تمام پاکستانیوں کے لیے قابل احترام اور رول ماڈل تھیں،وزیر اعظم نے کہا فاطمہ جناح کی پوری زندگی لگن کے جذبے سے سر شار تھی، ان کی لازوال میراث ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















