اسلام آباد :(بیورورپورٹ) ماضی کے ادوار میں توشہ خانہ رولز میں بے قاعدہ و ناجائز ترامیم ،سپیشل آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا،رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ رولز میں وقتاً فوقتاً ترامیم کی وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی، رولز میں 2001، 2004، 2006، 2007، 2011، 2017 اور 2018 میں ترامیم ہوئیں۔
آڈیٹر جنرل کے مطابق توشہ خانہ سے 21 برسوں میں مختلف حکومتوں کے ادوار میں 22 کروڑ 69 لاکھ کے تحائف لئے گئے، 2002 سے 2023 تک سب سے زیادہ 2019 میں 10 کروڑ 80 لاکھ کے تحائف لئے گئے،2017 میں سوا 6 کروڑ، 2016 میں اڑھائی کروڑ اور 2009 میں 2 کروڑ 16 لاکھ کے تحائف لئے گئے۔
آڈیٹر جنرل نے رپورٹ میں کہاکیبنٹ ڈویژن کے پاس تحائف کے بینک چالان اور فیڈرل ٹریڑی آفس کی معلومات میں مفاہمت نہیں،سپیشل آڈٹ کے دوران توشہ خانہ کی جانب سے تمام ریکارڈ، معلومات فراہم نہیں کی گئیں،تحائف کی نیلامی کیلئے بھی انتظامیہ نے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا،انکوائری، چالان کی تصدیق کرکے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
ماضی کے ادوار میں توشہ خانہ رولز میں بے قاعدہ و ناجائز ترامیم


















