بنوں:(مشرق نیوز ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہاہے اپنے فیصلے خود کریں گے،خیبرپختونخوا میں آپریشن نہیں ہونے دوں گا،امریکی غلاموں نے پختونوں پر غلط پالیسیاں تھوپیں، حکمرانوں کے تجربات سے نقصان پہنچا،حق مانگنے کی بجائے چھین لیں گے۔
بنوں میں جرگے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہاصوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، ماضی میں آپریشن کی وجہ سے خانہ بدوش بنے،پشتونوں کی کئی صدیوں پرانی تاریخ ہے، پاکستان کوآزاد کرانے میں بھرپورکردارادا کیا ، 1965کی جنگ میں قبائلی عوام نے حصہ ڈالا، امریکی غلاموں کی غلط پالیسیوں کے باعث بہت قربانیاں دیں، ہمارے نام پر ڈالر لیکر کھائے گئے جس پر تحفظات ہیں، آباواجداد نے قربانیاں دینا سکھائیں، اپنے فیصلے خود کریں گے کوئی اور نہیں کرے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہابنوں میں افسوسناک واقعہ ہوا، لوگوں نے تعاون کرکے مزید نقصان سے بچایا، ملک کےلئے خون دیں گے مگر اپنے فیصلے خود کریں گے، اندر و باہر موجود عناصر حقائق توڑمروڑ کر پیش کرتے ہیں،سب سن لیں! امن مانگیں گے نہیں لیں گے، حلف دیتا ہوں حق، امن ، انصاف کےلئے عوام کےساتھ کھڑا ہوں گا، خیبرپختونخوا کی سرزمین پرکوئی ظلم وجبر نہیں کرسکتا،عقل مند انسان وہ ہوتا جو کسی اور کے تجربے سے سیکھتا ہے، بیوقوف انسان وہ ہے جو اپنے تجربے سے بھی نہیں سیکھتا۔
علی امین گنڈا پور نے کہامدارس کے بچے دل کے بہت قریب ہےں، جیسا بنوں کے عوام چاہیں گے بالکل ویسا کریں گے، بجٹ میں مدارس کے بچوں کیلئے بھی فنڈ رکھا ہے،کوئی بھی مسلح گروہ مجھے خیبر پختونخوا میں نظرنہ آئے، پولیس اپنا کام کرے،عوام تمہارے ساتھ ہیں، عوام کی عزت میری عزت ہے،کسی کو ہاتھ نہیں ڈالنے دوں گا، کرپشن کرنےوالے اور منشیات فروش کو نہیں چھوڑیں گے، فری ہینڈ دیتا ہوں پولیس دہشتگردوں کےخلاف ڈٹ کرکارروائیاں جاری رکھے، اپنی اصلاح کر لو جو اصلاح نہیں کرے گا سزا کےلئے تیاررہے،کسی شخص سے تواختلاف ہوسکتا ہے، شہید کے بارے میں غلط بات پردل دکھتا ہے، سب نے شہدا کے لواحقین کا ساتھ دینا ہے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















