پاکستان کے عاصم خان نے امریکہ میں جونز کریک اوپن سکواش چیمپئن شپ جیت لی
واشنگٹن (مشرق نیوز) پاکستان کے عاصم خان نے امریکہ میں ہونے والی جونز کریک اوپن سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ 12 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے ایونٹ کے فائنل میں عاصم نے ہم وطن اشعب عرفان کو 3-1 سے شکست دی۔امریکی ریاست جارجیا میں ہونے والی جانز کریک اوپن کا پاکستان آل پاکستان افیئر تھا جس میں ورلڈ نمبر 73 اور پاکستان کے ٹاپ پلیئر عاصم خان نے پہلا گیم ہارنے کے بعد کیم بیک کرتے ہوئے اشعب عرفان کیخلاف کامیابی حاصل کی۔سیکنڈ سیڈ عاصم کا تھرڈ سیڈ اشعب کیخلاف جیت کا اسکور 11-7، 7-11، 4-11 اور 4-11 رہا۔یہ عاصم خان کا اس سال کا تیسرا اور کیریئر کا 10 واں پی ایس اے ٹائٹل ہے۔اس سے قبل سال 2024 میں عاصم نے واشنگٹن میں وائلڈ کارڈ چیلنجر جبکہ مارچ میں سکواش انسپائر چیلنجر ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

















