دہشتگردوں کیلئے مختص ڈیتھ سیل میں قید ہوں، عمران خان

راولپنڈی :(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے دہشتگردوں کیلئے مختص ڈیتھ سیل میں قید ہوں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی اخباردی سنڈے ٹائمز کو غیر معمولی انٹرویو کے دوران کیا۔

عمران خان نے کہا7 فٹ بائی 8 فٹ کے ڈیتھ سیل میں قید ہوں جو عام طور پر دہشتگردوں کےلئے مخصوص ہے تاکہ یقینی بنایا جا سکے میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ،قید تنہائی میں نقل مکانی کےلئے بمشکل کوئی جگہ ہے، ایجنسیوں کی مسلسل نگرانی میں ہوں، 24 گھنٹے مجھے ریکارڈ کیا جاتا ہے ،بنیادی انسانی حقوق بھی فراہم نہیں کیے جارہے،واضح رہے انٹرویووکلا کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا کیونکہ جیل میں پنسل اور کاغذ کی اجازت نہیں۔