اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطا تار ڑ نے کہاہے بنوں واقعہ میںدہشتگرد جماعت پی ٹی آئی ملوث ہے،مسلح جتھے بھیج کرفائرنگ کرائی گئی،سازش کامقصد الزام فوج پر لگانا تھا،عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6کے فیصلے پر پیپلز پارٹی حکومت کیساتھ ہے،جرمنی میں قونصل خانے پر حملے میں سیاسی عناصر ملوث ہوئے تو عمران خان بچا نہیں سکیں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہابنوں امن مارچ کے دوران فائرنگ میں خیبر پختونخوا حکومت کے لوگ ملوث تھے،تحریک انتشار نے مسلح جتھے بھیج کرفائرنگ کرائی ،شرپسندوں کی کوشش تھی الزام پاک فوج پر لگایا جائے،بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے بیان دیا عام لوگوں پر سیدھی فائرنگ ہوئی دیگرممالک کے کلپس لگا کر کہا جا رہا ہے واقعہ بنوں میں پیش آیا، شکر ہے بڑے نقصان سے بچ گئے۔
وزیر اطلاعات نے کہا پی ٹی آئی کے خون میں تشدد کی سیاست ہے یہ لوگ ہمیشہ لاشوں کی تلاش میں رہتے ہیں اپنے ہی لوگوں کو مروا کر الزام سکیورٹی فورسز پر لگاتے ہیں، آپ تحریک طالبان پاکستان تحریک انصاف (ٹی ٹی پی ٹی آئی ) ہیں،صوبائی حکومت کاکمیشن مسترد کرتے ہیںواقعہ میںملوث لوگ کیسے انکوائری کرسکتے ہیں؟،ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوششیں بالکل کامیاب نہیں ہوں گی، بن مانگے ریلیف بھی لے آئیں تو آپ خود کو بے گناہ ثابت نہیں کر سکتے، جرائم کی فہرست بہت طویل ہے،ملک کا تحفظ کرنا جانتے ہیں،دہشتگرد جماعت کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
عطاتارڑ نے کہاعمران خان کیخلاف آرٹیکل 6کے فیصلے پر پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ ہے،دہشتگردجماعت اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، پی ٹی آئی پر پابندی کے اصولی فیصلے پر مشاورت جاری ہے،ن لیگ کبھی سیاسی انتقام کی خواہشمند نہیں رہی اور نہ ہی انتقام لیا ۔
وزیر اطلاعات نے عمران خان کو سزائے موت کے قیدیوں والی کال کوٹھری میں رکھنے کی تردید کرتے ہوئے کہا شریف خاندان کو اذیت ناک سیلز میں رکھا جاتا تھا، عمران خان کو اڈیالہ جیل میں صدارتی سوئٹس میں رکھا گیا ،ورزش کی سائیکل، کچن، واکنگ گیلری، پرتعیش کھانے کی سہولیات میسر ہیں،جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے میں کوئی پاکستانی ملوث ہوا توشناختی کارڈ بلاک ،پاسپورٹ منسوخ کیا جائے گا، سخت ترین کارروائی ہوگی، سیاسی عناصر ملوث ہوئے تو عمران خان بچا نہیں سکیں گے،پاکستان نے فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کے معاملے پر متعلقہ ملک سے احتجاج نوٹ کرایا۔
عطا تارڑ نے کہادنیا بھر میں انٹرنیٹ متاثر ہے، حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں، فائر وال کی تنصیب سے آزادی اظہار رائے کا کوئی تعلق نہیں ،سائبر اور ڈیٹا سکیورٹی کا معاملہ ہے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















