اپوزیشن اتحاد نے جمعہ کو ملک بھرمیں احتجاج کی کال دےدی

پشاور: (بیورورپورٹ) اپوزیشن اتحاد نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دےدی،سابق سپیکر قومی اسمبلی ورہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہااحتجاج ملک میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کےخلاف ،عمران ،بشریٰ کی رہائی کیلئے ہوگا، پاکستان کے ہر طبقے کو احتجاج میں شریک ہونا چاہیے،مہنگائی کے طوفان نے عوام کو تباہ کر دیا،جی ڈی اے سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

اسد قیصر نے کہااراکین قومی اسمبلی کی خریداری کیلئے بڑی بڑی آفرز ہو رہی ہیں،کوئی شرم و حیا نہیں،کسان، طلبہ، تاجر اور مزدور سب نے ملکر ملک بچانا ہے۔