زلفی بخاری نے اپنے انٹرنیشنل میڈیا کو آرڈی نیٹر کو اغوا کرنے کاالزام عائد کردیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)زلفی بخاری نے اپنے انٹرنیشنل میڈیا کو آرڈی نیٹر کو اغوا کرنے کاالزام عائد کردیا،پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے دعویٰ کیاانٹرنیشنل میڈیا کو آرڈی نیٹر احمد جنجوعہ کو صبح سویرے اغوا کیا گیا، سوشل میڈیا سے وابستہ 3 ورکرز کو بھی اغواءکیا جاچکا۔

پی ٹی آئی رہنمانے کہا2 ہفتوں میں تحریک انصاف کے سوشل میڈیا آکاونٹس پر شدید کریک ڈاون ہوا،ملک میں ہونے والے مظالم کی عالمی رپورٹنگ کے باعث میری ٹیم کو اغوا کیا جا رہا ہے،موجودہ حکمراں سن لیں کہ بنیادی انسانی حقوق کی اس پامالی کو زیادہ دیر تک جاری نہیں رہنے دیا جائے گا۔