اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے شبلی فراز اور عمرایوب کے جوڈیشل کمیشن کو خط”سیاسی شعبدہ بازی‘ ‘ہے،آئینی فورمز کو سیاسی مفادات کےلئے استعمال کرنا افسوسناک اور پارلیمانی روایات کے برعکس ہے، سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کو نمٹانے اور عوام کو انصاف کی فراہمی کےلئے ایڈہاک ججز کا تقرر بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز کے مطالبے پر کیا گیا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہاقوم نے دیکھا جوڈیشل کمیشن نے آئین کے مطابق بھاری اکثریت سے ایڈہاک ججوں کی تعیناتی کی منظوری دی، جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین کو خط لکھنا صرف سیاست ہے کیونکہ آئینی ادارے کے سربراہ خود جواب نہیں دیتے آئینی فورمز کو آئینی کام کرنے دیں، انہیں سیاست کی نذر نہ کریں۔
ایڈہاک ججز کی تعیناتی آئینی،پی ٹی آئی کے جوڈیشل کمیشن کو خط”سیاسی شعبدہ بازی‘ ‘ہے، اعظم نذیر تارڑ
















