بنگلہ دیش میں تمام پاکستانی طلبہ مکمل محفوظ ہیں: دفتر خارجہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)دفتر خارجہ نے ڈھاکہ میں تمام پاکستانی طلبہ محفوظ ہونے کی تصدیق کردی۔


ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے بنگلہ دیش کی صورت حال پر اپنے بیان میں کہا مشن تمام پاکستانی طلبہ سے رابطے میں ہے، ڈپٹی ہائی کمشنر نے چٹاگانگ کا دورہ کرکے ملاقات بھی کی،طلبہ کو ہائی کمیشن، سفیر کی رہائش گاہ اور کچھ دیگر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ۔