TTP کا مکروہ چہرہ بے نقاب، سکولوں، ہسپتالوں کواڑانے کی کال پکڑی گئی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کالعدم ٹی ٹی پی کا مکروہ چہرہ پھر بے نقاب،نور ولی محسو د کی سکولوں،ہسپتالوں کودھماکے سے اڑانے کی خفیہ کال پکڑ ی گئی، نور ولی محسود، احمد حسین عرف غٹ حاجی اور کالعدم ٹی ٹی پی کے مقامی کمانڈر ثاقب گنڈا پور کی منظر عام پر آنےوالی ٹیلیفون کال میں واضح طور پر مکروہ حکمت عملی کو سمجھا جا سکتا ہے۔

خفیہ کال میں نور ولی محسود ہدایت دے رہا ہے امن و امان کی صورتحال بگاڑنے کے 2طریقے ہیں، پہلا طریقہ سرکاری سکول یاہسپتال کو دھماکے سے اڑایا جائے اور ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا جائے اگر سکیورٹی فورسز گھر مسمار کر رہی ہیں تو سکول، ہسپتال اور سرکاری املاک مسمار کریں گے۔

نور ولی محسود نے ساتھی دہشتگردوں سے کہا پھر ایک 2 سکولوں یا ہسپتالوں کو دھماکے سے اڑا دو لیکن ذمہ داری قبول نہ کی جائے، دوسرا طریقہ ہے پولیس ،فوجیوں کے گھروں کو مسمار کیا جائے،دونوں طریقوں میں سے جو اچھا لگے عمل کر لو تاکہ زیادہ فائدہ ہو،آڈیو کلپ میں نور ولی محسود پیغام دے رہا ہے کسی کو علم نہ ہو سب کچھ نور ولی محسود نے کہا اگر کسی نے پوچھا تو اپنے ذمہ لے لینا، کسی بھی طرح کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ کوکارروائی کا حصہ نہ بنایا جائے۔

خفیہ کال میں احمد حسین عرف غٹ حاجی لوکل خارجی ثاقب گنڈاپور کو ہدایت دے رہا ہے پولیس، فوج ،ایف سی کے ایسے گھروں کو دھماکے سے اڑانا ہے جو بڑے عہدے پر ہوں، احمد حسین عرف غٹ حاجی غیر اعلانیہ طور پر سکولوں کو یا تو بند کر دو یا پھر دھماکے سے اڑا دو لیکن بات چیت صرف ہمارے درمیان رہے گی، کسی کو علم نہیں ہونا چاہیے۔