اسلامیہ یونیورسٹی چولستان ڈیپارٹمنٹ کی بلڈنگ دھماکے سے منہدم

بہاولپور:(قاسم بھٹی) اسلامیہ یونیورسٹی، چولستان ڈیپارٹمنٹ کی آدھی بلڈنگ دھماکے سے گرکرمہندم ہوگئی،6 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسیکوزرائع کے مطابق دوپہرساڑھے تین بجے کے قریب بغداد کیمپس اسلامیہ ہونیورسٹی کے اندر چولستان ڈپارٹمنٹ کی بلڈنگ کا تقریبا آدھا حصہ گر گیا ہے جس کے نتیجے میں 6 ملازمین اورایک طالب علم زخمی ہیں۔ریسکیو سٹاف نے بتایا کہ بلڈنگ کے اندر گیس لیکیج کے دھماکے کے باعث بلڈنگ کا آدھا حصہ گر گیا۔ریسکیو ٹیم نے زخمی ملازمین اور طالب علم کو ہسپتال داخل کرادیا۔