اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار آبادی کےساتھ دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا،ساتویں و پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے تفصیلی نتائج جاری کردئیے گئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح 2.55 فیصد ہے،موجودہ رفتاربرقراررہی تو2050میں آبادی2 گنا ہو جائے گی،رپورٹ کے مطابق پاکستان تیزی سے اضافے والے دنیا کے 30 پہلے ممالک میں شامل ہوگیا، دنیا کے صرف 27 ملکوں میں آبادی بڑھنے کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے،79 فیصدآبادی کی عمر40 سال سے کم ہے، پاکستان زیادہ نوجوان آبادی کےساتھ دنیا کا سب سے بڑاملک بن گیا، عالمی رینکنگ میں191ویں نمبرپرہے،ادارہ شماریات کے مطابق بلوچستان میں آبادی بڑھنے کی رفتارسب سے زیادہ 3.2 فیصد، سندھ 2.57،پنجاب 2.53 ، خیبرپختونخوا میںسالانہ شرح 2.38 فیصد ہے
پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک


















