توشہ خانہ تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کیلئے بولیاں طلب

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کیلئے بولیاں طلب کرلیں،بولیاں 7 اگست کو ہی کھولی جائیں گی۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق توشہ خانہ میں موصول مختلف کٹیگریز کے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جائے گا، زیورات ،گھڑیاں وکارپٹس سمیت دیگرموصول تحائف کی قدر معلوم کی جائےگی،کامیاب تخمینہ کاروں کےساتھ ایک سال کامعاہدہ کیاجائےگا، کامیاب اپریزرزکو تحائف کے تخمینوں کےلئے چارجز ادا کیے جائیں گے۔