لاہور (خبرنگار)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اگر اب مستعفی نہیں ہوئے تو ہم سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کریں گے،ملک میں آرٹیکل 6 اس سے پہلے بھی لگ چکے ہیں، یہ سیاسی بنیادوں پر تمام کارروائیاں کی جارہی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے مقبول جماعت ہے، پیپلز پارٹی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے فیصلے میں حکومت کے ساتھ نہیں ہے۔ظلم کی رات ختم ہونے والی ہے جلد یہ رات ختم ہوجائیگی، عمران خان کو زیادہ دیر اندر نہیں رکھا جاسکتا۔انہوںنے کہا کہ ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ کو پی ٹی آئی کی بجائے عوام پر توجہ دینی چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب صرف ہمارے خلاف کارروائیاں کروا رہی ہیں۔مہنگائی کے خلاف جلد سٹرکوں پر آرہے ہیں ،ہماری حکمت عملی تیار ہے۔
چیف الیکشن کمشنر مستعفی نہ ہوئے تو سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرینگے :احمد خان بھچر


















