لاہور: (کورٹ رپورٹر)انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کےلئے تفتیش میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے،خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
جج خالد ارشد نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہابانی پی ٹی آئی کی واٹس ایپ ویڈیو کال پر حاضری لگائی گئی، ملزم پر انتشار کے ذریعے مجرمانہ سازش کرنے کا الزام ہے،تحریری حکم نامے میں کہا گیا الزام ہے ملزم نے ماڈرن ڈیوائس ،موبائل فون آڈیو، ویڈیو کے ذریعے سازشی پیغامات پھیلائے ، متعلقہ آڈیو، ویڈیو پیغام تحقیقات کےلئے پنجاب فرانزک ایجنسی کے پاس موجود ہیں۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیاآڈیو، ویڈیو کی تصدیق ملزم کے فوٹوگرامیٹری، وائس میچنگ اور پولی گرافک ٹیسٹ کے ذریعے ہوسکتی ہے، ملزم سے آڈیو، ویڈیو اپ لوڈنگ میں استعمال ہونےوالے آلات کی برآمدگی ہونی ہے،خصوصی عدالت نے کہاانصاف کے تقاضوں پورا کرنے کےلئے تفتیش میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے، ملزم کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے،25 جولائی کو ویڈیو لنک کے ذریعے دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔
تفتیش میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے،عمران کاریمانڈ منظوری کا حکم نامہ


















