دین اور اللہ سے دوری نے معاشرے کو برائیوں کی لپیٹ میں لے لیا ہے :ڈاکٹر معطر کرامت

لاہور ( میاں ساجد ) ذہنی مریض کو تعویز کی نہیں علاج کی ضرورت ہوتی ہے، اندیشے، وسوسے، دوریاں ناچاقیاں بڑھنے کی سب بڑی وجہ قرب الٰہی سے دوری ہے جس کے برے اثرات نے ہمارے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، بے رحمی ایک ایسا وصف ہے جس نے انسانیت کی معراج کو کھوکھلا کر دیا ہے، مسائل کا بڑھنا لوگوں کی بڑی تعداد کا ذہنی امراض میں مبتلا ہونے کی نشانی ہے، موجودہ صورتحال میں ذہنی مرض خطرناک حد تک بڑ ھنے کی سب سے بڑی وجہ رشتوں میں دوریوں کا سبب ہے، تربیت کے فقدان نے خاندانوں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے ۔ ڈیپریشن ایک مخصوص مرض مریض کی مناسب مدد نہ کرنے پر پاگل پن کا شکار ہونا اچھنبے کی بات نہیں، توجہ مرکوز کرنا کسی بھی خاندان کا فرض اوّلین ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہر نفسیات اور چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر معطر کرامت کی روزنامہ ”مشرق“ سے خصوصی گفتگو ۔ ان کا کہنا تھاکہ ڈپریشن کیا ہے؟ڈپریشن ایک مخصوص کیفیت کا نام ہے جس میں مریض خود کو تنہا، اداس اور ناکام تصور کرتا ہے، یہ مرض واقعات کے منفی رخ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے اور اس کیفیت میں اگر مریض کو فیملی یا دوست و احباب کی طرف سے مناسب مدد نہ ملے اور بروقت علاج پر توجہ نہ دی جائے تو مریض کی ذہنی حالت بگڑنے لگتی ہے جو اس کی سوشل اور پروفیشنل زندگی دونوں کیلئے مہلک ہے۔اور اس کی دوسری قسم اینزائٹی کو ڈپریشن کی جڑواں بہن کہا جاسکتا ہے، ڈپریشن مریض کو ایک ناکام انسان کے طور پر پیش کرتا ہے تو اینزائٹی ان منفی خیالات و تصورات کو بڑھا کر مریض میں مسلسل خوف اور اندیشوں کی کیفیت کو پروان چڑھاتی ہے یوں زندگی میں ترقی کا سفر رک کر جمود کا باعث بنتا ہے اور یہ جمود رفتہ رفتہ انسان کی صلاحیتوں کے ساتھ اس کے خوشیوں، خوابوں، رشتوں اور محبتوں کو کسی دیمک کی طرح چاٹ کر مریض کو کھوکھلا کر دیتا ہے۔اگرچہ ڈپریشن کا مرض ہر عمر کے افراد میں نوٹ کیا گیا ہے مگر عالمی اداروں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق 2011 کے بعد 18 سے 30 سال کی عمر کے نوجوانوں میں اس مرض کی شرح تشویش ناک حد تک بڑھ رہی ہے ۔ ماہر نفیسات چائلڈ سپشلیٹ معطر کرامت نے مزید کہا کہ کسی بھی ذہنی مریض کی دیکھ بھال اور اس کا خیال نہ رکھنا کسی بھی خاندان کا وہ فریضہ ہے جس سے کوتاہ نظر ہونا خطرے کی علامت ہے ۔اس کے بر وقت علاج کے لیے کسی ماہر نفیسات کی راہنمائی حاصل کرنا اہمیت کی حامل ہے ہم اکثر ایسے مریض کی طرف توجہ دینے کی بجائے پیروں فیقیروں کے حوالہ کر دیتے ہیں جس سے مریض ایسا متاثر ہوکر اپنی پوری زندگی تباہ کر لیتا ہے اور وہ اس مرض کا شکار ہو جاتا ہے جس کو ہم پاگل پن کہتے ہیں ۔ جب بھی کسی میں ایسی کفیت محسوس کریں تو فورا ماہر نفیسات کی راہمنائی اس کے لیے اہمیت کی حامل ہے ہم بجائے ایسے مریض کی دیکھ بھال کے اس کو ایسی دنیا میں دھکیل دیتے ہیں جس سے واپسی ممکن نہیں ایک سوال کے جواب میں ماہر نفیسات چائلڈ سپشلیسٹ معطر کرامت نے بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے اردگرد گھٹ گھٹ کر جیتے یہ لوگ ہمدردی نہیں بلکہ پیار اور حوصلہ افزائی کے مستحق ہوتے ہیں۔ اگر ہم اپنے ان عزیزوں اور دوستوں کی طاقت نہیں بن سکتے اور انھیں صحت مند زندگی کی راہ نہیں دکھا سکتے تو اپنے منفی رویوں اور کلمات سے ان کی زندگی مزید دشوار نہ کریں۔